اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، عارف علوی

لاہور، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم آئین پاکستان ہے، ظلم روکنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، میری درخواست ہے عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے۔

 

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں کسی اثاثوں کا سوال کریں تو کہتے ہیں بات یہاں سے شروع نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے، آپ کی اور آپکے اہلخانہ کی گفتگو کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے معاشرے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

latest urdu news