اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت نے منشیات کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی

کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزاسنادی۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو 2023 میں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا، تلاشی کے دوران ملزم سے 40 کلو چرس برآمد کی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق چرس رکشے کی سیٹ کے نیچے چھپا کر رکھی گئی تھی اور ملزم کیخلاف تھانا ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج ہے۔

latest urdu news

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 10 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔