اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، ملزمان کیجانب سے وکلاء مصروف خان اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا۔

latest urdu news

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی ہے۔