اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا، اپوزیشن لیڈر کے پی

پشاور، کے پی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا کہ اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتا ہے، آج کسٹودین آف دی ہاؤس غائب ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، یہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو مانتے ہیں، پہلی بار غیر قانونی طور پر کے پی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا، حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا۔

latest urdu news

عباد اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ الیکشن کمیشن اور عدالت کے واضح فیصلوں کو نہیں مانتے، عوام کی بدقسمتی ہے کہ پورے ملک کے برعکس یہاں سینیٹ انتخابات نہیں ہو رہے۔