اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رضوانہ تشدد کیس: بچی بازو کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

سول جج اسلام آباد کے گھر تشدد کا شکار ہونیوالی بچی رضوانہ جنرل اسپتال لاہور سے ڈسچارج ہو کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو واپس آگئی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ بازو کے آپریشن کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو واپس آگئی ہے، وہ 2 ماہ سے جنرل اسپتال میں زیر علاج تھی۔

سارہ احمد کے مطابق اب رضوانہ روٹین میں واک کر رہی ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن کے مطابق ڈاکٹروں نے اس 10 دن آرام کا کہا ہے۔

urdu news today