اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اپریل فول پر نوجوان کا کیا گیا مذاق اسکی جان لے گیا

نئی دہلی، بھارت میں اپریل فول پر نوجوان کیجانب سے کیا گیا مذاق اسکی اپنی ہی جان لے گیا۔

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں فرسٹ ایئر کے طالبعلم ابھیشک نے دوست کو ویڈیو کال ملائی اور پھانسی لینے کی ایکٹنگ کرنے لگا، جسکا مقصد دوست کو اپریل فول بنانا تھا۔

اسی اثنامیں جس سٹول پر وہ کھڑا تھا اسکا اپنا پاؤں پھسل گیا اور گلے میں موجود رسی سے واقعی پھندا لگ گیا اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

urdu news today

ابھیشک کے دوست نے فوری طور پر اسکے گھر والوں کو کال کرکے آگاہ کیا جو اسے ہسپتال بھی لے کر گئے مگر اسی دوران ابھیشک کی موت واقع ہوگئی، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔