کاکول: ٹریننگ کرنیوالے قومی کرکٹرز آرمی چیف کیجانب سے افطار ڈنرپر مدعو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیجانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنیوالے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔

7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیساتھ افطار کریں گے جب کہ 7 اپریل کی رات ہی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

urdu news today