اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہے۔

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کثیر الجہتی تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔

ایمرٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے اڑائی، وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کیساتھ قریبی تعلقات تھے، متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

urdu news today