اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوادر، 4 من چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بلوچستان کے علاقے گوادر سے کشتی کے ذریعے 4 من سے زیادہ چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔

مصدقہ اطلاعات پر کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 164 کلو چرس قبضے میں لے لی تاہم اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

کوسٹ گارڈز کیجانب سے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

urdu news today