اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت کو ریشم کی تلاش ہے جو انکی ہی کسی محفوظ جگہ بیٹھی ہے، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریشم کی تلاش ہے جو انکی ہی کسی محفوظ جگہ بیٹھی ہے۔

رؤف حسن نے کہا یہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، الزام پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر لگا رہے تھے، سپریم کورٹ پر حملے کا الزام ہم پر تو نہیں تھا وہ تو ن لیگ پر تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید یہ کہنا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا، گزشتہ روز 6 سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس تشکیل دیا گیا، اس پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز عید کے بعد ہوگا، پہلا جلسہ بلوچستان پشین میں ہوگا۔

urdu news today