اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے ساتویں بیج کا اختتام

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر دو ہفتوں پر محیط پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے ساتویں بیج کا اختتام۔

پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم اور ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینیئر افسران و برانچ انچارجز نے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز کو پولیس ورک، فیلڈ ورک اور پبلک سروس ڈلیوری کے متعلق بریفنگ دی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں آگاہی دی۔ ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کردار اداکریں اور اس کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سوفٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔

لیکچر کے اختتام پرطلباء و طالبات کو پولیس لائنز کی مختلف مدات کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انٹرنیز کو پولیس لائنز میں موجود مختلف دفاتر، جم، شہداء پارک اور پولیس خدمت مرکز وغیرہ کا وزٹ کروایا گیا۔

urdu news today

دوسرے ہفتے کے دوران انٹرنیز کو تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن، تھانہ ماڈل ٹاؤن، تھانہ صدر گوجرانوالہ، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر، پولیس ہسپتال، جوینائل سینٹر، لائسنسنگ سکول اور چیف ٹریفک آفس کا وزٹ کروایا گیا جبکہ دوسرے ہفتے کے آخری دن تمام انٹرنیز کو سی پی او آفس میں مختلف برانچز کا وزٹ کروا کے انکی ورکنگ کے متعلق بریف کیا گیا۔

طلبا ء و طالبات کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے گئے جس میں طلباء و طالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنا ہے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

سی پی او نے مزید کہا کہ آئندہ بھی آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انٹرنیز نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ کے فورم سے عوام الناس میں اچھا مسیج جائے گا اور پولیس کے احسن اقدامات کے بارے میں آگاہی پہنچے گی۔