اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زہریلا پانی پینے سے 5 کمسن بچے جاں بحق

سانگھڑ میں ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے گاں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں، جبکہ مزید 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو الٹی، بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سیل کردیا گیا ہے۔

urdu news today