اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم پنجاب جارہے ہیں، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 30 ہزار لوگ ساتھ ہوں گے، دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈا پور کے بیانیے کی تائید کرتا ہوں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان آپکی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ اور آپ جیسے غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔

urdu news today