اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل پر ان سے مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں اپنی پریس بریفننگ کے دوران سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کیجانب سے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ یہ ہماری ترجیح ہے اور آئندہ بھی رہے گی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی پارٹنر شپ کو وسعت دیتے رہیں گے۔

طالبان کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد کے معاملے پر امریکی ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ شراکت داروں سے کہتے ہیں کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اسکی ضرورت ہے۔

urdu news today