اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی؟ شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا، سیاست میں آکر ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی، شاہین کو ہمیشہ یہی مشورہ دیا ہے کہ کپتانی سے دور رہو اور اپنی کرکٹ پر توجہ دو۔

urdu news today