اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیکٹری میں مریم اور کلثوم نواز کیلئے کپڑے بناتی تھی، اداکارہ صبا فیصل

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل انکے کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں وہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انکی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کیلئے کپڑے بناتی تھیں۔

حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں صبا فیصل نے شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے، جس میں صبا فیصل کا کہنا ہے کہ اداکاری کے شعبہ سے قبل میری کپڑے بنانے کی فیکٹری تھی جس میں، میں مریم اور کلثوم نواز کیلئے کپڑے بناتی تھی، لیکن کراچی منتقل ہونے سے قبل مجھے وہ فیکٹری بند کرنا پڑی۔

صبا فیصل نے کہا کہ وہ بزنس بند کرکے کراچی آگئی، اور مجھے آج تک اسکا کوئی پچھتاوا نہیں ہے، میں نے پھر مڑ کے بھی نہیں دیکھا۔

urdu news today

واضح رہے کہ صبا فیصل ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل سرکاری ٹی وی پر نیوز اینکر بھی رہ چکی ہیں۔