اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شوہر سے لڑائی پر بیوی نے بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی، 5 بچے جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے خود سمیت 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلادی۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں خاتون نے طیش میں آکر پہلے 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلائی اور پھر خود بھی کھالی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 بچے انتقال کرگئے، خاتون اور ایک بچہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

urdu news today