میرا بیٹا بھی میچ فکس کرتا تو اسے عاق کر دیتا، رمیز راجہ

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا بھی خدانخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کر دیتا۔

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے پاکستان کو بدنام کیا، لارڈز میں کمنٹری کے دوران فینز اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ ملوث لوگوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اس معاملے میں میڈیا نے جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک کیا اسکو کبھی نہیں بھول سکتا۔

urdu news today

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اسکا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے، اس سے ہمدردی ضروری ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں۔