اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی: ایرانی مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

کراچی میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلیے۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد عدنان نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے براستہ دبئی ایران جارہا تھا، تاہم جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹ کی نشاندہی کی، سامان کی دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 45 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹ غیر قانونی طور پر دبئی لے جارہا تھا۔
غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالےسے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا جس کے بعد مسافر کو برآمد شدہ پاسپورٹ کیساتھ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گی۔

urdu news today