اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی آئی اے پولیس کی کاروائی 3 ڈکیت گینگز کے 9 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ڈکیت گینگز کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش زمر ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمد، نعمان ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے نقدی اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمد جبکہ عاقب ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے نقدی برآمد۔

ملزمان کے قبضہ سے ٹوٹل 3 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 2 عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں زمر، عباس، اسامہ، حسن، نعمان، کاشف، عاقب، ذوہیب اور حسنین شامل ہیں۔

urdu news today

ابتدائی تفتیش میں گینگز کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اور خطرناک کیوں نہ ہوں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔

سی پی او نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔