اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان کے کس علاقے میں آج عید منائی جارہی ہے ؟

 

کراچی، شہر قائد میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے، بوہری برادری کی جانب سے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز میں شرکت کی، اس موقع پر مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔

عید کی نماز کس وقت پڑھی جائے ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کا طلب کیا گیا ہے، چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی۔