اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کرر ہے ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کرر ہے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کررہے ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔

خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جارہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

امریکی صدر کا کہنا تھا اسرائیلیوں سے کہوں گا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں ۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔