اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جارہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے خان یونس سے زمینی فوج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جارہا ہے تاہم غزہ پٹی میں کہیں اور ہماری فوج موجود رہے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خان یونس سے نکل کر ہماری فوج گروپ کرنے کے بعد رفح سمیت غزہ میں نئے مشن کی تیاری کرے گی۔

صیہونی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس سے فوج کے انخلا کے باوجود غزہ پٹی میں فوجی آپریشن اپنے اختتام سے کافی دور ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں، صہیونی بربریت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

urdu news today