اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایران نے عرب میں اسرائیل کی موجودگی کو خطرہ قرار دیدیا

شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں ایرانی بحریہ کمانڈر علی رضا نے ایک بیاں میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی موجودگی خطرہ ہے، ایران جانتا ہے کہ اسرائیل کو یو اے ای میں تجارتی مقاصد کیلئے نہیں لایا گیا، اسرائیل کو یو اے ای میں سکیورٹی اور فوجی مقاصد کیلئے لایا گیا ہے۔

ایرانی کمانڈر نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے کہا کہ ایران جوابی کارروائی میں جلد بازی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ 2020 میں تعلقات قائم کیے تھے، شام میں گزشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، اسرائیلی حملے میں پاسداری انقلاب گارڈز کے مقامی سربراہ سمیت 7 ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا دہشتگردی کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کرنے پر اتفاق