اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھانہ لدھے والہ وڑائچ پولیس کی کاروائی چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ سرکل عبدالجبار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لدھے والہ وڑائچ سب انسپکٹر بہرام فرید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذوالفقار عرف ذولفی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 10 عدد موٹر سائیکلیں اور 1 عدد پسٹل برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں ذوالفقار عرف ذولفی اور امیر علی شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علاقہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ کے مضافات میں چوری کی وارداتیں کی ہیں۔

urdu news today

ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔