اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں،چوہدری شافع کا خاندان کو مشورہ

وزیر صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا،حل انڈسٹری کا سولر پر منتقلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے۔

وطن واپس آنے کو تیار ہوں لیکن گارنٹی دی جائے کہ غائب نہیں کیا جائے گا، مونس الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔

وزیر صنعت پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور کے 3 ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔

شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں۔