اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وطن واپس آنے کو تیار ہوں لیکن گارنٹی دی جائے کہ غائب نہیں کیا جائے گا، مونس الٰہی

تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وطن واپس آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ انہیں غائب نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مونس الٰہی نے کہا حلقے کی سیاست کرنیوالے سیاستدان ان تمام معاملات سے واقف ہیں، مسئلہ گرفتاری کا نہیں، جب 2011 میں ملک سے باہر تھا اس وقت بھی مجھ پر کیس بنا، میں نے واپس آکر گرفتاری دی اور عدالت سے بری ہو گیا، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو غائب کر دیا جاتا ہے۔

latest urdu news

مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ انہیں کس کی گارنٹی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ جو گارنٹی دینے والے ہیں انکی گارنٹی چاہیے، اس وقت پورا نظام لگا ہوا ہے کہ کسی بھی طرح مسلم لیگ ن کی حکومت بنانی ہے، میری خواہش ہے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں۔