اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیر افضل نے پشین جلسے میں ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں شرکا کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

پشین میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کے شرکاء سے خطاب کے لیے شیر افضل مروت جب اسٹیج پر آئے تو شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلاف کی تردید کردی

قبل ازیں شیر افضل مروت جب جلسہ گاہ پہنچے تو سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

جیسے ہی شیر افضل مروت اسٹیج پر پہنچے تو محمود خان نے تقریر روک دی اور مائیک شیر افضل مروت کے حوالے کر دیا۔