اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طلال چوہدری نے پشین جلسے کو ناکام قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے۔ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

شیر افضل نے پشین جلسے میں ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا پشین جلسے میں کسی نے فلسطین پرکوئی بات کی؟ اور کیا کسی نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر بات کی؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جو کیا عوام خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔