اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پورے سندھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنا کر دنیا میں مثال قائم کریں گے، کامران ٹیسوری

کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پورے سندھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بنا کر دنیا میں مثال قائم کریں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدر آباد کے شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز مفت کریں، نوجوانوں کو جدید ترین فیلڈ میں آنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی فری آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں اور اس کیلئے داخلے جاری ہیں، ہر امیدوار کو مفت آئی ٹی کورس کرایا جائے گا، انہیں جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ہتھیار سے لیس کیا جائے تاکہ نہ صرف وہ اپنا اور اپنے خاندان کا بلکہ ملک کا مستقبل بھی روشن کریں، پوری توجہ سے اگر کوئی اس فیلڈ کو سمجھ لے تو ایسا انجینئر باآسانی گھر بیٹھے 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کما سکتا ہے اور اس سے ملک کو بھی غیر معمولی زرمبادلہ کی رقم حاصل ہوگی۔

urdu news today

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ کراچی میں 50 ہزار نوجوان آن سائٹ آئی ٹی کورس کر رہے ہیں جب کہ ساڑھے 4 لاکھ یہی کورس آن لائن کر رہے ہیں، ان طلبہ میں بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے تیسرے ماہ ہی 200 سے 300 ڈالر کمانا شروع کردیے، یہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اس لیے ان کی کوشش ہے کہ قوم اس فیلڈ میں پیچھے نہ رہ جائے، آئی ٹی کورسز کا یہ سلسلہ کراچی اور حیدر آباد کے بعد سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔