اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد گھر زیر آب، عوام گھروں میں محصور

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پشاور میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا جسکے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھروں میں محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

urdu news today

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 15 دنوں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے اور بارشوں سے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں۔