اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت قوانین کی حمایت کردی

لاہور، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت قوانین کی حمایت کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ یا عرب ممالک ہوں، جھوٹی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کیساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ کوئی جھوٹا الزام لگائے تو اسکو پکڑا جاسکے۔

urdu news today

بہاولنگر واقعے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ لڑائی تو گھر میں دو بھائیوں میں بھی ہوجاتی ہے، ایک واقعے کو بنیاد بنا کر نہیں کہا جاسکتا کہ پوری فورس ڈی مورلائز ہوگئی، ہم نے واقعے کو زیادہ بڑھا دیا، بھارت میں بھی ایسا واقعہ ہوا لیکن وہاں نتائج مختلف تھے۔