اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایران جوابی کارروائی پر مبارکباد کا مستحق ہے، شجاعت حسین

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کیلئے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اسکے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہے، پاکستان اور دیگر ممالک کو ایران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کردیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانوی اور سفارتی طور پر شکست کھا چکا ہے۔

urdu news today