اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کررہا ہے، جان کربی

واشنگٹن، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کررہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔

جان کربی نے کہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹیجک پوزیشن میں ہے، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے۔

urdu news today