اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملت ایکسپریس:جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی، خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت حادثاتی ہے، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

urdu news today