اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر تندور کے باہر ریٹ کا بینر لگانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہر تندور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر نمایاں کرکے لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی، نان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کل تک ہر نان بائی کی دکان کے باہر واضح نرخوں کے ساتھ بینر آویزاں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں ہر تندور کے باہر بینر آویزاں کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے ہدایت دی کہ ضلع کا شکایت نمبر بھی بینر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے نام کے ساتھ لکھا جائے۔

urdu news today

بینر پر صوبائی حکومت کا لوگو، وزیراعلیٰ کی تصویر اور تحریری متن کو تبدیل نہ کرنے کے ساتھ مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی ہر تحصیل میں کم از کم 3 نان شاپس کے باہر آویزاں بینر کی تصاویر وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوائی جائیں اور پنجاب بھر میں بینرز آویزاں کر کے واضح تصویر کل شام تک شئیر کی جائیں۔