اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیوی نے شوہر پر ابلتا ہوا پانی ڈال کر چھت سے نیچے پھینک دیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک خاتون نے غیر ازدواجی تعلقات کے شبے پر اپنے سوتے ہوئے شوہر پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا اور پھر اسے چھت سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے گورکھپور سے تقریباً 50 کلو میٹر دور دیوریا کے علاقے میں پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کے مطابق آشیش کمار رائے کی بیوی امریتا رائے کو اپنے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات کا شبہ تھا۔

آشیش 13 اپریل کو جب اپنی بیوی امریتا سے ملنے سسرال گیا تو سسرالیوں نے آشیش کا موبائل اور بائیک کی چابیاں چھپا دیں اور آشیش کو رات سسرال میں ہی رکنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا۔

urdu news today

آشیش نے پولیس کو بتایا کہ رات کو جب سب سوگئے تو میں بھی سوگیا، رات 3 بجے بیوی نے واش روم کے بہانے اٹھ کر گرم پانی لاکر مجھ پر پھینک دیا۔

متاثرہ مرد کا کہنا ہے کہ گرم پانی پڑنے کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی اور جب میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو ان سب نے مجھ پکڑلیا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا اس دوران میرا سر بھی پھٹ گیا۔