اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹرین سے گرنے والی خاتون کی ہلاکت؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بنی مریم کی موت معمہ بنی ہوئی ہے، مریم کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا کہ خاتون کی موت حادثاتی ہے، جسم پر زخموں کے 5 نشان ہیں جبکہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر پر لگنے والی چوٹ کو موت کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

urdu news today

گذشتہ روز جاں بحق مریم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں مریم کو بال کھولے ہاتھ اٹھائے جھومتے اور ناچتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا مریم کو نشہ آور چیز پلائی گئی۔

انکوائری ٹیم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے کہ خاتون ٹرین سے گری ہے یا گرائی گئی یا اس نے خودکشی کی۔