اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے کہنے پر جیل میں بند کیاگیا، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک سال سےتحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم و زیادتی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ایک سال سے سینکڑوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو ٹارگٹ کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔ پچھلے 15 دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے۔

urdu news today

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ان پر لاہور سمیت کئی شہروں میں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید نے بیک وقت کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ بھی کیا ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کب تک جھوٹ بولتی رہے گی؟ پاکستان کے باشعور عوام اس ظلم کا جواب صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے دے سکتے ہیں۔