اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,448FansLike
9,980FollowersFollow
562,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف پارٹی کے صدر بن جائیں گے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں رائے موجود ہے کہ پارٹی کو جز وقتی نہیں کل وقتی صدر چاہئے۔

نواز شریف نے ماضی میں جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر بنایا اور پھر شہباز شریف کو، شہباز شریف اس وقت اپنے مشن میں مصروف ہیں، معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں۔

urdu news today

ان کا کہنا تھا کہ ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا، امکان ہے نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مقدمات قانونی طور پر اختتام کو پہنچ چکے ہیں، ان کے خلاف مقدمات اخلاقی اور سیاسی طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔