اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے: عمر اکمل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔

عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہو رہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔

urdu news today

عمر اکمل نے کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔