اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کا امکان، الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے سے 9 اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا لیکن محکمہ موسمیات نے آج رات سے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 سے 29 اپریل تک ایک اور برساتی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ، کرم، اپر اور لوئر دیر، کوہستان میں بارشوں سے سیلاب آ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 9 اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھانے، فیلڈ اسٹاف کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

urdu news today

پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی کہ پیشگی حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو سیلابی صورتحال سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔