اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیر افضل مروت سے بیان دلوایا، حکومتی ترجمان

حکومت پاکستان کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیر افضل مروت سے بیان دلوایا۔

ایک بیان میں بیرسٹر عقیل نے کہا کہ مذموم کوشش کے بعد پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیز ہے، شیر افضل مروت نے ایسے وقت میں الزام عائد کیا جب سعودی وفد پاکستان کے دورہ پر تھا۔

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کا بیان سعودی عرب سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

urdu news today