اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موسمی خرابی کیوجہ سے کویت میں پھنسے پاکستانی شدید مشکلات کا شکار

کراچی، موسم کی خرابی کی وجہ سے 2 دن سے کویت ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانی مسافر شدید پریشانی میں مبتلاہ ہیں۔

مسافر کے مطابق پاکستانی مسافر عمرہ ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا لیکن پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا۔

مسافر کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کیلئے سفر کر رہے تھے، دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، مسافر نے مزید بتایا کہ 2 دن میں صرف 2 مرتبہ کھانا دیا گیا اور آخری مرتبہ کل رات کھانا دیا تھا، کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطےکی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان حکومت سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

بہاولنگر واقعے سے ثابت ہوا، ملک میں جنگل کا قانون ہے: عمران خان