اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملت ایکسپریس: پولیس اہلکار پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع

بہاولپور: ملت ایکسپریس میں خاتون پر پولیس اہلکار کے تشدد اور موت کی تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق چنی گوٹھ میں ریلوے اہلکار میر حسن کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نامزد ملزم میر حسن کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، ملزم میر حسن ریلوے پولیس کا ملازم اور سندھ کا رہائشی ہے۔

ملت ایکسپریس:جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

دوسری جانب پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے جس میں مریم کے بھائی، بھتیجا اور بھتیجی کو طلب کیا گیا ہے۔