اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیس: ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے عدالت ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کروائے۔

اسکے ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے۔

ملت ایکسپریس: پولیس اہلکار پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع

ہائیکورٹ بار کی درخواست کیمطابق 6 ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے۔

بار نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا کسی صورت میں قبول نہیں لہذا سپریم کورٹ معاملے کو سنجیدہ لے۔