پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کرکے دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کرکے دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کچھ ممالک کیساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کیجانب سے سعودی عرب کے متعلقہ دیے جانے والے بیان کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بیانات اس لیے دیے جاتے ہیں تاکہ کوئی دوست ملک سرمایہ کاری نہ کرسکے، یہ ملک انارکی کی طرف جارہا ہے، انکی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، ملک دشمنی کا یہ رویہ پہلے بھی رکھا گیا تھا۔

آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ پراپیگنڈا کرکے بیانات دیکر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کیساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔