آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کے اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے اسے سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کرکے دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر آصف زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں، کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ تھے، پی ٹی آئی رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے۔