بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔

مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کرنے کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کریں گے۔

آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے۔