84 فیصد پاکستانی عوام نے ٹیکس چوری کو غلط قرار دیدیا، سروے

پاکستان کی 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دیدیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے تحت 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں۔ ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

93 فیصد پاکستانی رشوت کے شدید مخالف، سروے

سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا جب کہ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی ہے۔